موٹروے پولیس نے کراچی سے چوری شدہ گاڑی برآمد کروالی

موٹروے پولیس کو اے سی ایل سی کراچی کی جانب سے ایک کرولا کار برنگ کالی نمبر AJK 649 کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی ۔ جو کہ تھانہ گلشن اقبال کی حد سے شام 6 سے 7 کے درمیان چوری ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر ٣٦٨/ ²¹ مذکورہ تھانے میں درج ہے۔ اس قسم کی اطلاع تمام پٹرولنگ گاڑیوں کو بھیجی گئی کہ اگر اس قسم کی کوئی گاڑی نظر آئے تو اسے ایس او پی کے مطابق روکا جائے۔ حیدرآباد کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران آپریشنل آفیسر انسپکٹر محمد حسین غازی ، سب انسپکٹر علی نواز اور سب انسپکٹر زوار حسین نےجب ایک کرولا کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہ رکی ۔جب مذکورہ کار کا تعاقب کیا گیا تو کچھ دور ملزم مذکورہ کار کو چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔موٹروے پولیس بیٹ جامشوروکے افسران نے گاڑی ہذا کو اپنی تحویل میں لے کر تھانہ بھٹائ نگر حیدرآباد کے حوالے کیا ۔ بعد از گاڑی کے مالک احمد جاوید کو گاڑی کی حوالگی کے لئے اطلاع دی گئی ۔ موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائیوں کو گاڑی کے مالک احمد جاوید نے بہت سراہا ۔ اور کہا کہ موٹروے پولیس ایمانداری سے اپنے فرائض کو سر انجام دیتی ہے اور میں موٹروے پولیس کا نہایت شکر گزار ہوں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد نےفرار ملزم کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے ۔ موٹر وے پولیس کے بالا افسران نے مذکورہ پیٹرولنگ آفیسر ان کی بروقت کاروائی کرنے پر نے بہت سراہا اور ان کے لیے تعریفی اسناد جاری کرنے کا کہا ۔

Comments are closed.