ن لیگی رہنماؤں کی ضمانت پر عدالت نے دیا حکم

0
41

ن لیگی رہنماؤں کی ضمانت پر عدالت نے دیا حکم

باغی ٹی وی : ن لیگی رہنماؤں کے مختلف مقدمات میں عدالت میں زیر سماعت ہوئے جس میں عدالت نے لیگی رینماؤں کے ضمانت پر بحث ہوئی . لاہور ہائیکورٹ، منی لانڈرنگ کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سمیت دیگر. فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے.عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو 14 اپریل کو جواب اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا .لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔شہباز شریف کی جانب سے کہاگیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااور سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

ادھر مریم نواز نے نیب کی جانب سے طلبی کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی جس میں مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے دو انکوائریز میں طلب کیا تھا جس میں وہ پیش ہونا چاہتی ہیں لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر آج ہی سماعت کی اور ان کی 12 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار ی سے روک دیا تھا ۔عدالت نے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی اور نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے اسے نوٹس جاری کردیا۔

Leave a reply