حکومتی وزراء کی اسپیکر قومی اسمبلی سے اہم ملاقات

0
47

حکومتی وزراء کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سید فخر امام، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک ہیں۔ ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہو رہی ہے۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ کورونا کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوا۔ ایوان کا ماحول سازگار بنانے کے لیے حکومتی وزراء نے یقین دہانی کروائی۔ قومی اسمبلی اجلاس قانونی اور انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اسپیکر قومی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اپوزیشن کو ہر طرح کا فورم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل جا رہی ہے۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اصلاحات کے حوالے سے تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز دے۔ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔ سید فخر امام نے پارلیمانی سفارتکاری کے زریعے مسلۂ کشمیر اجاگر کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا اور کہا کے چوتھی اسپیکرز کانفرنس میں کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کیا جانا پاکستان کی کامیابی ہے۔

Leave a reply