کامران اکمل نےعوام سے اپیل کر دی

0
44

کامران اکمل نےعوام سے اپیل کر دی

باغی ٹی وی ؛ کورونا پاکستان میں ایک بار پھر اپنے قدم پکڑ رہا ہے . اس سلسلے میں ہر ہیرو قوم کو تربیت دے رہے ہیں. اس سلسلے میں قومی کرکٹر کامران اکمل نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کامران اکمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.
دوسری طرف وسیم اکر م نےبھی پاکستان عوام کو کہا تھا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں. سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک پہن کر رکھیں .

پنجاب حکومت نے کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نئے اقدام اٹھا ئے ہیں. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری، کنسٹرکشن، گڈز ٹرانسپورٹ میں معمول کے مطابق کام ہوگا، یکم سے 11 اپریل تک 12 فیصد شرح والے شہروں میں مؤثر لاک ڈاؤن ہوگا، پہلی تاریخ سے شادی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات نہیں ہوسکیں گی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بندش ہوگی، میٹرو اور اورنج ٹرین نہیں چلے گی، دکانیں شام چھ بجے بند ہوں گی، ہفتے میں دو دن کاروبار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے.

Leave a reply