بابر اعظم میچ کی تیاری کیسے کر رہے وچھیڈیو جاری
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے جنوبی آفریقہ کے خلاف اپنی تیاری شروع کر رکھی ہیں . ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بلے کو ہتھوڑے سے ٹھوکر لگا رہے ہیں اور اس کا سٹروک تیز کر رہے ہیں . دوسری طرف بابر اعظم نیٹ پریکٹس کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں.
خیال رہے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم آج دوپہر کے سیشن میں سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کرے گی اور یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن ہو گا۔
پہلے سیشن میں ٹیم نے اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں لیکن اس کے بعد سینچورین میں بارش شروع ہو گئی جس سے پہلا سیشن متاثر ہوا اور اس کے بعد اسکواڈ نے انڈور بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔