سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پارٹی کی حکمت عملی طے کی گئی، اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 57سینیٹرزلکھ کردے چکےہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں،اپوزیشن کے پاس57ارکان ہیں توچیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائے،پیپلزپارٹی نےجوکیا وہ پارلیمانی اصولوں کے خلاف ہے،پیپلزپارٹی کومبارک ہو ان کااپوزیشن لیڈربن گیا .آزاد اراکین تولکھ کردے چکے تھےوہ باپ کے رکن ہیں،جوجمہوریت اورپی ڈی ایم کے اصولوں کے ساتھ ہیں ہم انکے ساتھ چلنے کو تیارہیں،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ میرے گھرپرہوا تھا،اس فیصلے بارے تمام جماعتیں جانتی ہیں کیا ہوا تھا،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اسد قیصربتائیں وہ حکومت کے اسپیکرہیں یاسب کے اسپیکرہیں،اسد قیصربخوبی سمجھتے ہیں کہ وہ اپوزیشن کا اعتماد کھوچکے ہیں ،اپوزیشن اب اسد قیصرکی کسی بات کوسننے اورکسی کمیٹی میں جانے کو تیارنہیں ،اسپیکر کو چاہے کہ اپوزیشن سے معافی مانگیں،اس ملک کو کونسی انتخابی اصلاحات چاہیئں؟پہلے توبہ کریں پریذائیڈنگ آفیسرنہیں اٹھائیں گے ووٹ چوری نہیں کریں گے ،توبہ کریں سینیٹ میں کیمرے نہیں لگائیں گے ،یہ توبہ کریں حکومت کے سینیٹرزلیکراپوزیشن لیڈرنہیں بنائیں گے،حکومت آرڈیننس پرآرڈیننس لے آئی،کیا حکومت کو پارلیمان پراعتماد نہیں،براڈشیٹ کےحقائق بہت واضح ہیں، نیب کےچیئرمین نے معاہدے کیے،

Comments are closed.