سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

0
39

سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،دونوں رہنماوَں نے خطےکی صورتحال،باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبےمیں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں عہد کیا گیا کہ پاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے،وزیراعظم عمران‌ خان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان کے مابین طویل عرصے بعد یہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،سعودی عرب کی جانب سے قرضے کی واپسی کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں تناؤ آیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان دیا تھا جس کی وجہ سے سعودی عرب نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا تا ہم بعد ازاں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید تناؤ کی بجائے ٹھہراؤ آ گیا تھا، آج وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو خط لکھا تو ولی عہد نے جوابا وزیراعظم عمران خان کو فون کیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا ہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، 2014سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے،2023تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے، منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیدا ہوں گی، 2030تک60 فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں، سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں،سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،سعودی عرب کی حکومت نے ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران مختلف شہروں میں ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے 40 لاکھ پودے فوری طورپر لگانے، 70 لاکھ پودوں کے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply