وزیر جنگلات کا شجرکاری مہم کے تناظر میں مختلف علاقائی نمائندوں سے ملاقاتیں۔

0
38

وزیر جنگلات سبطین خان نے شجرکاری مہم کے تناظر میں مختلف علاقائی نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔ سبطین خان نے علاقائی نمائندوں کو موجودہ حالات کے تناظر میں شجرکاری کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیا۔ وزیر جنگلات کا کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والے نمائندوں سے ملاقات سے انکار کردیا۔ صوبائی وزیر نے ملاقاتیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کیں۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ کورونا اور پلوشن کا مقابلہ گرینری سے کریں گے، گرین پاکستان بیماریوں سے پاک پاکستان کا ضامن ہوگا۔ شجرکاری وقت کی ترجیحی ضرورت بن چکی ہے۔ ماسک کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لیں اور اجتماعیت اور پبلک مقامات پر ماسک ضرور استعمال کریں۔ ملاقاتیوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر جنگلات نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a reply