مظفرگڑھ کے ڈاکٹرز بھی پشاور کے ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف سراپا احتجاج

پشاور میں صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا ہشام اللہ کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر ضیاء الدین پر مبینہ تشدد کے خلاف مظفرگڑھ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا،احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی.خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ہشام اللہ کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹرضیاء الدین پر مبینہ تشدد کیخلاف مظفرگڑھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا.احتجاجی ریلی پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر حسن رضاہاشمی،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری،ڈاکٹر مقبول عالم،ڈاکٹر اطہر کلیم اور ڈاکٹر یاسر رسول کی قیادت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی سے شروع ہوکر مین گیٹ تک پہنچی۔ہسپتال کے مین گیٹ پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کثیر تعداد کی جانب سے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر صحت کیخلاف مظاہرہ کیاگیا۔اس موقع پرمظاہرین نے خیبرپختونخوا کے وزیرصحت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔ریلی اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدیداروں نے ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے صوبائی وزیر صحت کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک تشدد کے واقعے میں ملوث خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ہشام اللہ کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ان احتجاج جاری رہےگا.

Comments are closed.