کورونا خدشات کے پیش نظر ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پر ملکی ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات مذید سخت کر دیئے گئے ، ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کی ہدایات کے تحت ائرپورٹس پر سرپرائز چھاپے مارے گئے ، ڈپٹی ڈی جی ائر پورٹ سروسز عامر محبوب نے تمام ائر پورٹس مینیجرز سے خصوصی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا،

ڈپٹی ڈی جی ائر پورٹ سروسز نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے،ائرپورٹ پر کام کرنے والے مختلف اداروں بشمول سی اے اے ملازمین کو حفاظتی اقدامات کے لیے پابند کیا جائے،ائرپورٹس پر کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جائے،

جبکہ دوسری جانب حقائق اس کے برعکس ہیں ، ائیر پورٹ سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکار وی وی آئی پی شخصیات جن کے پاس کوئی بھی تگڑی سفارش ہوتی ہے ان کو جانے دیتے ہیں جبکہ دوسرے شہروں سے انے والے مسافروں کو ذلیل و رسوا کرتے ہیں ، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد صرف دوسرے شہروں یا غریب لوگوں کیلیے ہے جبکہ وی آئی پی لوگ پورا پورا خاندان لے کے ائیر پورٹ پہنچا ہوتا ہے جن سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جاتی ، قانون صرف کمزور کیلیے ہے ،

Shares: