سید مصطفی کمال کا جانی خیل میں چار پختون نوجوانوں کے قتل پر افسوس اور تشویش کا اظہار

0
68

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے جانی خیل میں چار پختون نوجوانوں کے قتل پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔علاقے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ خاص طور پر ایسے علاقے جہاں بنیادی سہولیات کے فقدان اور محرومیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پہلے سے موجود ہے وہاں ایسے واقعات کا رونما ہونا اور حکومتی بےحسی کی وجہ سے ورثاء کا کئی دنوں تک اپنے پیاروں کی لاشوں کو نا دفنانا صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ انتطامیہ اور لواحقین کے درمیان امن معاہدہ ہونا باعث اطمینان ضرور ہے لیکن حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اسطرح کے واقعات دوبارہ رونماء نا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 میں پختون نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے مقتول نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave a reply