آئی پی پیزسے گئے پچھلی حکومتوں کے معاہدوں کی تجدید شروع:836 ارب روپے کی بچت کا امکان

0
53

اسلام آباد:آئی پی پیزسے گئے پچھلی حکومتوں کے معاہدوں کی تجدید شروع:836 ارب روپے کی بچت کا امکان،اطلاعات کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، پلانٹس کو بقیہ زندگی تک 182 ارب روپے کی بچت ہوگی، مقامی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح17 فیصد کردی گئی،

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کی ریڑن آن ایکویٹی 15 سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس تجدید سے 2002 کی پاورجنریشن پالیسی والے 12 تھرمل پاورپلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ فارن انویسٹر کی ریڑن آن ایکویٹی 15 سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقامی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17 فیصد کرکے ڈالر کو148 روپے پر منجمد کردیا گیا۔ فیصلے سے پلانٹس کی بقیہ زندگی تک 182 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اس سے قبل 08 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی منظوری دی تھی، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے 46 آئی پی پیز کو 30 نومبر 2020ء تک واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی ہے۔

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے حکومت کو 836 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Leave a reply