پاکستانی ٹرک آرٹ کے سپین میں چرچے

0
92

پاکستانی ٹرک آرٹ فنکاروں کا "پھول پتی” نامی ایک گروپ محبتوں اور امن کا پیغام لے کر آج کل سپین کے شہر میڈرڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔اس ثقافتی گروپ کے اعزازمیں سپین میں تعینات پاکستانی سفیر خیام اکبر نے اپنی رہائش گاہ "پاکستان ہائوس” پرایک تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

اس تقریب میں انڈیا،بنگلہ دیش، مصر ،پیرو، سویڈن، آسٹریا، آسٹریلیا، نائیجیریا، آزربائیجان ، قزاقستان سمیت قریبا 30 ممالک کے سفیروں ،سپینش فارن آفس کے عہدیداران اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔دنیا کو پاکستان ٹرک آرٹ کے سحر میں مبتلا کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سےٹرک آرٹ کے خوبصورت نقش ونگار سے سجی ایک مرسیڈیز کار کو بھی تقریب کی زینت بنایاگیا ۔

مختلف ممالک کے سفرا اور گورے تو ٹرک آرٹ کے اتنے دیوانے ہوئے کہ انہوں نے خاص طور پر اس مرسیڈیز کار کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ٹرک آرٹ سے منسلک فن کاروں نے تقریب میں موجود مہمانوں کے نام خوبصورت انداز میں تحریر کرکے انہیں بطور تحفہ پیش کئے۔

Leave a reply