سرگودھا۔26جولائی (نمائندہ باغی ٹی وی)
مقامی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام مختلف شعبہ جات میں سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیات اور چھوٹے پیمانے سے کاروبار شروع کر کے کاروباری دنیا میں نام پیدا کرنے والے افراد میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب کاا نعقاد ای لائبریری میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی مہر شاہد اقبال تھے۔ تقریب کی صدرات سرگودھاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرز ا فضل الرحمن نے کی۔ تقریب میں معززین شہر،کاروباری افراد،سماجی شخصیات،خواتین و حضرات اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سماجی خدمات کے اعتراف میں معروف سماجی کارکن بابر بٹ کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر شخصیات میں عالمگیر بٹ (بٹ ٹرانسپورٹ)،میاں شوکت (شالیمار ٹرانسپورٹ)مصطفی احمد(نیشنل کالج)ساجد خان (خان ایڈومارکیٹنگ)شوکت مجید اعوان (ملک موبائل)شفیق الرحمن(راحت فیشن سنٹر)مرزا مختار،روبینہ مختار(الائیڈروم کولرز)رائے شاہد بھٹی (ریڈایٹ فیشن ڈیزائننگ)کرسٹوفر کرسٹی(سوشل آرٹسٹ)شامل ہیں۔ معروف فوک سنگر کامران نادر عیسی خیلوی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شاندار گلوکاری سے حاضرین کے دل موہ لئے۔حاضرین نے مقامی میڈیا کے انقلابی اقدام اور تقریب کے شاندار انتظامات پر ایونٹ آرگنائزر سدرہ چوہدری اور ان کی ٹیم کو زبردست سراہا۔ اس موقع پر نامور سکن سپیلسٹ ڈاکٹر عابد عمر خان نے خواتین شرکا ء کو جلدی امراض سے متعلق لیکچر بھی دیا۔

سماجی خدمات سر انجام دینے والے افراد میں ایوارڈ زکی تقسیم
Shares: