سندھ حکومت نے صوبے میں جمعہ اور اتوارکو کاروباری مراکز بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےجمعہ اور اتوارکو کاروباری مراکز بند رکھنےکا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے،تاہم اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔واضع رہے کہ کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے دو ہفتوں کے لیے
مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔جسکے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کاروباری مراکز کو ہفتے میں دو دن بند
کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ میں کاروباری مراکز کب کب بند رہیں گے، فیصلہ ہو گیا۔
Shares: