قصور
ڈاکٹر رابعہ ریاست کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رابعہ ریاست کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کر دیا گیا ہے ان کا تعلق 41 کامن سے ہے جنہوں نے کریسنٹ ماڈل سکول لاہور سے میٹرک لاہور بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد کینئیرڈ کالج لاہور سے ایف ایس سی مکمل کی اور علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا،
2013 میں بطور اسسٹنٹ کمشنر بھرتی ہوئیں، سی ایس ایس کے امتحان میں تیریویں پوزیشن حاصل کی اورلڑکیوں میں چوتھی امتیازی پوزیشن حاصل کی، اے یو سی ٹی لاہور تعینات رہئیں، بعد ازاں بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی اور اس سے قبل بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ قصور تعینات رہیں اور پھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے بعد اب دوبارہ بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور جیسے عہدے پر قصور تعینات ہوئیں ہیں

ڈاکٹر رابعہ ریاست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات
Shares:







