متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نواب شاہ کی بڑی سیاسی شخصیت سید سجاد حسین شاہ سے ٹیلی فو نک رابطہ کیا اورگودام اور ڈیرے کو آگ لگائے جانے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سجاد حسین شاہ اور خالد مقبول صدیقی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتی پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں نے ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کی تھیں لیکن ہمارے کارکنان کے بلند حوصلے نے انکے عزائم کو خاک میں ملایا اور آج بھی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پیپلز پارٹی کا بھر پور مقابلہ کریں گے سجاد حسین شاہ نے کہا کہ ہماری وابستگی اسی سوچ کے ساتھ ہے جو نظریہ ایم کیو ایم کا ہے اور گزشتہ روز کامیاب استقبالیہ پر پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے جو کاروائی کی وہ ان کی بوکھلاہٹ کا واضح شاخسانہ ہے اور ہم اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا سجاد حسین شاہ سے ٹیلی فو نک رابطہ
Shares: