ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیرصدارت اردل روم کا انعقاد

0
47

۔
اردل روم کے دوران ریجن ہذا کے پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت کی۔
پولیس کی کارگردگی میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ جزا اور سزا کے عمل کو جاری رکھا جائے۔
قانون کی رٹ کوبرقرار رکھنا ترجیحات میں شامل ہے۔

آ رپی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں پر سماعت کی۔آ ر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے کہاکہ اختیارات سے تجاوز قابل گرفت عمل ہے۔ قانون کے محافظ بھی قانون کے پابند ہیں۔انصاف کی فراہمی میں رکاو ٹ بننے والے پولیس افسران و اہلکار وں کا احتساب ناگزیر ہے۔پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آ رپی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے اردل روم کے دوران سرگودھا ریجن پولیس کے 21پولیس افسران و اہلکاروں کی43 اپیلوں پر سماعت کی۔اپیلوں کی سماعت کے دوران 07 اپیلوں کے جوابات کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو داخل دفتر کر دیا جبکہ28 اپیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان میں سزاوں کو برقرار رکھا گیا۔ 08 اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کی سزاؤں میں کمی کی

آ رپی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے مزید کہا کہ جس طرح دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے با لکل اسی طرح ڈیوٹی کے دوران ناقص کارکردگی پر سزا ئیں بھی دی جاتی ہیں۔محکمانہ فرائض درست طور پر سرانجام نہ دینے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی کارگردگی میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ سزا اور جزا کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

Leave a reply