بلدیہ ٹائون کی عوام مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کردیں ،مولانا راشد محمود سومرو
جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ این اے 249 کے عوام کے پاس سنہری موقع ہے کہ ملک پر مسلط مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کرکے اہل اور دیانت دار نمائندے کا انتخاب کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت سیکریٹریٹ کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا راشد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ گواہی اور امانت ہے، بلدیہ ٹان کی عوام پاس حق رائے دہی کا سنہری موقع ہے کہ عوام باہر سے آئے ہوئے مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کردیں۔ تحریک انصاف نے ملک بھر کی طرح این اے 249 سے نقلی مینڈیٹ لیکر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا تھا ، اور ہزیمت سے بچنے کیلئے آج نااہلوں کو استعفی دینا پڑا پی ٹی آئی نے حلقے کو مسلسل نظر انداز کرکے بلدیہ ٹان مسائل کا گڑھ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام این اے 249 سے جے یوآئی کے امیدوار مولانا عمرصادق کو کامیاب بنائیں انکا ماضی کھلی کتاب کی مانند ہے وہ حلقے کے عوام کیلئے نئے نہیں، اسی حلقے کے باسی ہیں، ان کی علاقے کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ عوامی مسائل سے انہیں خوب آگاہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں موجودہ حکومت کیخلاف میدان عمل میں ہیں ، کوئی سیاسی جماعت اگر پی ڈی ایم کے مقاصد اور عوامی کاز سے مخلص نہیں ہوگی تو وہ آنے والے دنوں میں عوام کا سامنا نہیں کرسکے گی۔ موجودہ عوام دشمن حکومت کیخلاف ان شاءاللہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم جلد سرخرو ہوگی ۔