صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)صو بائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، صوبے کے بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے درمیان جاری اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہا شم انعام اللہ خان نے کہا کہ وہ تمام ڈونرز کے تعاون کا شکرگزار ہوں ، خیبر پختو تنخوا کے ایچ یوز کو اپ گر یٹ کر نے کے منصوبے پر کام اسی سال شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف جان لیوا بیماریوں پر قابو پانے کےلئے انٹرنیشنل ڈونرز کے تعاون کے بھی شکرگزار ہیں ، بین الاقوامی ڈونرز نے بھی محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی کوششوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا ۔

Shares: