گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 4516 ہوگئی ہے جبکہ 6778 ٹیسٹ کرانے سے 312 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو یہاںوزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 6 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 4516 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 6778 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 312 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.6 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3351450 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 267237 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 96.1 فیصدیعنی 257013 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 116 شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 5708 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 5385 گھر وں میں، 10 آئسولیشن مراکز میں اور 313 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔