بچوں کے لئے تعلیمی سیریز کی عمدہ مثال ‘عمر اور ہانا’ جلد پاکستان آ رہے ہیں

0
62

ملائیشیا میں تیار کی گئی اینیمیٹڈ سیریز ‘عمر اور ہانا’ بچوں کے لیے تعلیمی سیریز کی ایک عمدہ مثال ہے جو دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے تاہم یہ سیریز جلد ہی پاکستان میں بھی دیکھی جائے گی-

باغی ٹی وی : اینیمیٹڈ سیریز کی کہانی عمر اور ہانا کے گرد گھومتی ہے جو بہت پیار او محبت سے رہنے والے بہن بھائی ہیں اس سیریز میں بچوں کو ان کے والدین، اساتذہ، دوستوں، پڑوسیوں اور بعض اوقات دنیا میں مقبول مسلمان شخصیات کے ساتھ ساتھ کبھی جادوئی مہم جوئی اور ایڈونچرز کے ذریعے بچوں کو اسلامی، اخلاقی اور خاندانی اقدار سکھائی جاتی ہیں۔

اب ڈاٹ ری پبلک میڈیا اور ڈیجیٹل دوریاں کے اشتراک سے یہ سیریز کو پاکستانی شائقین کے لیے اردو زبان میں ترجمہ کرکے یوٹیوب چینل عمر اینڈ ہانا اردو پر 6 اپریل سے نشر کیا جائے گا۔

‘عمر اور ہانا’ اردو کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جہاز میں ہیں اور عمر کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘ ہم حیرت انگیز جگہوں کی سیر کو جارہے ہیں’۔

اس ٹیزر میں عمر اور ہانا کو مینار پاکستان، بادشاہی مسجد اور بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس شو کو پہلی مرتبہ 2017 میں یوٹیوب پر نشر کیا گیا تھا اور یہ بہت تیزی سے مقبول ہونے والی اینیمیٹڈ سیریز ہے جس کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 44 لاکھ ہے اور اس کے مجموعی ویوز ایک ارب 80کروڑ ہیں۔

یہ سیریز ملائیشیا کی پروڈکشن ہے جسے فدیلہ اے رحمانہ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ عینینہ نے اس کی ہدایات دی ہیں-

Leave a reply