ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں کونسے نمبر پر آ گیا ؟

0
43

ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں کونسے نمبر پر آ گیا ؟
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

کامیابی کے بعد پاکستان کے 40 پوائنٹس ہوگئے ہیں انگلش ٹیم کے بھی اب تک لیگ میں 40 پوائنٹس ہیں انگلیند کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے آسٹریلوی ٹیم تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے انڈین ٹیم آئی سی سی سپر لیگ میں آٹھویں نمبر پر ہے

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں تجربے کو دیکھتے ہوئے سرفراز کو موقع دیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹاپ آرڈر نے بہت عمدہ پرفارم کیا ۔سیریز میں کوشش کہ وکٹ پر رک کر کھیلوں ۔ ٹاپ آرڈر کا فارم میں آنا انتہائی مفید رہا ۔ سیریز میں مڈل آرڈر بیٹنگ نے پرفارم نہیں کیا ۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔سیریز میں بلے بازوں ،فیلڈرز اور باولرز نے بہت عمدہ پرفارم کیا ۔ آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون بلے باز بننا خوشی کی بات ہوگی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلوں اور سب کو ساتھ لے کر چلوں ۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بورڈ ارکان کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر یہ اجلاس آن لائن ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس . آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ، ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن، رسک منیجمنٹ اور کمرشل افیئرز کمیٹیز پر اپڈیٹ ،ماڈل آئین برائے کرکٹ کلبز پر تبادلہ خیال ،دیگر امور زیر بحث آئیں گے اجلاس کے اختتام پر پی سی بی پریس ریلیز کے ذریعے اجلاس کی کارروائی سے متعلق آگاہ کرے گا۔

Leave a reply