مفتاح اسماعیل کے بیان پر پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کا رد عمل سامنے آیا.مفتاح اسماعیل بدزبانی میں مریم نواز کے ہمنوا ہیں، مفتاح اسماعیل کے سارے مفتے تحریک انصاف بند کرچکی ہے، مفتاح اسماعیل بھول چکے ہیں کہ ان کے لیڈر نااہل سند یافتہ چور اور بھگوڑے ہیں، ٹیلی فونک خطاب اور ٹافیاں بیچنے سے انقلاب نہیں آتی، ن لیگ نے اپنے دور میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، این اے 249 میں ن لیگ ایک ڈھکن تک لگانے سے قاصر رہی ہے، آج مفتاح اسماعیل کس منہ سے نواز شریف کا چورن بیچ رہے ہیں، مفتاح اسماعیل منہ کے فائر کرنے کی بجاء الیکشن والے دن کا انتظار کریں۔








