جوعمران خان کےبارے میں یہ بات کرتے ہیں تووہ بکواس کرتے ہیں:حفیظ اللہ نیازی غصے میں‌ آگئے

0
44

کراچی:جوعمران خان کےبارے میں یہ بات کرتے ہیں تووہ بکواس کرتے ہیں:حفیظ اللہ نیازی غصے میں‌ آگئے،اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سخت غصے میں آگئے،

حفیظ اللہ نیازی نے سخت غصے میں آتے ہوئے سخت بات کردی ،میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال لباس جو خواتین کے مسائل کے ساتھ جوڑنے پر وزیراعظم پر ایچ آر سی پی اور انسانی حقوق کمیشن کی تنقید کی جارہی ہے ، کیا عالمی تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے عمران خان کے بیان پرتنقید درست ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعظم کی عورتوں کے لباس سے متعلق بات پر تنقید لغو اور مضحکہ خیز ہے، عمران خان نے ایک اچھی بات کردی ہے تو اسے سراہنا چاہئے، انسانی حقوق کی تنظیمیں ہمیں ہماری اقدار بتانے والی کون ہوتی ہیں،

حفیظ اللہ نیازی کہتے ہیں‌ کہ ہم اپنے ویلیو سسٹم کو تباہ نہیں ہونے دیں گے ایسا کرنے والے معاشرے میں انتشار نہ پھیلائیں، ہماری خواتین غلط لباس کے ساتھ پھریں معاشرہ اسے قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

Leave a reply