متاثرینِ گجر، اورنگی نالے کی سپریم کورٹ میں درخواستیں جمع
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں گجر نالے اور اورنگی نالے کے متاثرین نے درخواستیں جمع کرا دیں۔150 سے زائد متاثرین نے درخواستیں سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل کو دیں۔گجر نالہ آپریشن کیخلاف درخواست دائر .درخواستیں احتجاج کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری کے عملے کے پاس جمع کرائی گئیں۔درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کئی سال پہلے کے ایم سی اور کے ڈی اے نے گھر لیز پر دیئے تھے، تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات بھی توڑے جا رہے ہیں۔درخواستوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لیز مکانات توڑنے سے قبل متبادل جگہ اور معاوضہ دینے کا حکم دیا جائے۔