وفاقی حکومت نے نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا

0
31

وفاقی حکومت نے نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا

باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت مکمل ہونے پرعاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ عاصم احمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a reply