امریکی فوجی اڈے کے قریب راکٹ لانچر اور راکٹوں کی بھاری تعداد ، فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں

0
48

امریکی فوجی اڈے کے قریب سے راکٹ لانچر اور راکٹوں کی بھاری تعداد ، تشویش پھیل گئی

باغی ٹی وی : عراق میں امریکی فوجی اڈے کے قریب سے بھارتی اسلحہ پایا گیا ہے جس سے تباہی کا بڑا پلان ناکام ہوگیا ،روپورٹ کے مطابق راکٹ لانچر اور چوبیس راکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوبیس راکٹ اور ایک راکٹ لانچر صوبہ الانبار میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد سے کچھ فاصلے پر کھڑی ایک مشکوک گاڑی میں نصب تھے۔

عراقی فوج اور سیکورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد راکٹوں ناکارہ بنادیا۔

جمعرات کو عراق کے چند مسلح گروہوں نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں بغداد واشنگٹن اسٹریٹیجک مذاکرات کے تازہ دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی اہداف پر حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس طر ح امریکا اور عراقی حکومت کے درمیان اسٹرئٹجگ معاملات کو اگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی تھی .

پچھلے چند روز کے دوران عراق میں دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے متعدد لاجسٹگ کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a reply