لاہور:10 کلو آٹے کا تھیلا کتنے روپے میں ملے گا؟ جان کرغریب خوش ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت اور فلورز ملز کے مابین طے پاگیا،پاکستان فلورز ملز ایسوسی ایشن رمضان بازاروں میں دس کلوگرام آٹے کا تھیلا 375روپے مہیا کرے گی۔ضلعی انتظامیہ کے ملازمین آٹا اپنی نگرانی میں فروخت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں صوبے میں کل 309 جبکہ لاہور شہر میں 32 رمضان بازارلگائے جارہے ہیں، چیئرمین پنجاب فلورز ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہناتھاکہ فلورز ملیں 10 کلوگرام کا تھیلا 375 روپے میں رمضان بازاروں میں مہیا کریں گی جبکہ 750 میں شہریوں کو 20 کلوآٹے کا تھیلا مل سکے گا، عاصم رضا نے بتایا کہ فلورز ملز رمضان بازاروں میں سپلائی دیں گی،ضلعی انتظامیہ کے ا ہلکاربیچیں گے۔

چیئرمین پنجاب عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب بھر کی فلورز ملز کو 25ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ کی بنیاد پر دی جارہی ہے جس میں لاہور کی فلورز ملز کا کوٹہ 5500ٹن روزانہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب کا گندم کو کوٹہ 27 ہزار ٹن کرنے کی ضرورت ہے۔

Shares: