لاہور:کسی نے بیٹنگ سیکھنی ہے توبابراعظم سے سیکھے،فخرزمان توفخرپاکستان بن گئے:شان پولاک کا خراج تحسین،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وہ بابراعظم کی کپتانی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں
جنوبی افریقہ کے سٹارکرکٹرسابق کپتان 47 سالہ شان پولاک نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ اگرکوئی بیٹنگ سیکھنا چاہتا ہے تووہ پاکستان کے کرکٹ اسٹاربابراعظم سے سیکھے ، وہ بابراعظم کی تکنیکی صلاحیتوں سے بہت زیادہ متاثرہیں
شان پولاک کہتےہیں کہ کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹاپ آرڈر نے ون ڈے سیریز میں شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی۔
شان پولاک کہتے ہیں کہ سچ تو یہ ہےکہ بابراعظم آرام دہ پوزیشن میں آجاتا ہے اور وہ خود کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں موثر ثابت کرنے کے لیے بہترین موقع فراہم کرتاہے چاہے وہ سست پچ ہو یا باؤنسی ، تیز ہو یا سوئنگ، اسے اتنی اچھی تکنیک ملی ہے کہ وہ ہر امتحان پر پورا اتر سکتا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مارکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان فخرپاکستان بن گئے ، اپن بہترین بیٹنگ سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا،
ایڈم مارکرم کہتے ہیں کہ فخرزمان نے ایک میچ میں تقریباََ ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی، فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،








