لاہور:سنیئرصحافی مبشرلقمان اورایرانی ثقافتی اتاشی جعفرروناس کے درمیان اہم ملاقات،زیربحث آئے بڑے معاملات،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایران کے ثقافتی اتاشی جعفرروناس اورسینئر صحافی مبشرلقمان کےدرمیان اہم ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاملات زیربحث آئے ،
https://twitter.com/TeamMLucman/status/1380501614147080192
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف ثقافتی اور میڈیا شعبوں میں مشترکہ تعاون کے وسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم ملاقات میں سنیئرصحافی مبشرلقمان نے ایران اورپاکستان کے درمیان امن وبھائی چارے کوفروغ دینے کے لیے کوششوں پرزوردیا ہے ایرانی ثقافتی اتاشی سے بات کرتے ہوئے مبشرلقمان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی عظیم شخصیت کوخراج تحسین پیش کیا اوران کی خطے میں جارح قوتوں کے خلاف جدوجہد کوسلام پیش کیا
مبشرلقمان نے اس موقع پرکہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے بڑی بڑی قوتوں کے تکبر کوخاک میں ملا دیا ہے اورقوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھے گی، مبشر لقمان نے ایرانی ثقافتی اتاشی جعفرروناس کو بتایا کہ باغی ٹی وی پاکستان اور ایران دونوں برادر ملکوں کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے









