لاہور:پیشی پر جہانگیرترین کے ساتھ40 ارکان جائیں گے:پھرلگ پتے جان گے،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے کہا ہے کہ پیشی پر جہانگیرترین کیساتھ 35 سے 40 ارکان جائیں گے،
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نےکہا ہےکہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے تو صرف جہانگیرترین کیخلاف کیوں کاروائی کی گئی؟
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ میں مختلف لوگوں کے نام آئے ہیں، ان میں بہت سارے لوگ حکومت اور اپوزیشن میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں لیکن انکوائری اور کاروائی صرف جہانگیرترین کے خلاف کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے آج جہانگیرترین کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ایک شوگرسٹہ مافیا کی انکوائری رپورٹ ہے جس میں کچھ لوگوں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے، لیکن شوگرملزکمیشن کی رپورٹ میں صرف ایک جہانگیرترین اور دوسرے شہبازشریف کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔
احتساب ہے تو سب کے خلاف کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کل35 سے 40 لوگ ہوں گے، عشائیے میں بھی ان لوگوں کو دعوت دی گئی ہے۔