ڈسکہ:ڈسکہ میں ضمنی انتخاب:آج پھرکشیدگی کاڈر:ن لیگ کونشست جانے کا ڈر،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور نواز لیگ کی نوشین افتخار میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے جبکہ فوج سٹینڈ بائی ہوگی۔

ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے انتہائی سخت سکیوٹی میں بیلٹ باکس، مہریں اور دیگر انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سامان کو انتہائی سکیورٹی میں متعلقہ پولنگ سٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن آفس پنجاب میں بیٹھ کر ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کریں گے۔

کمشنر آفس سیالکوٹ میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار کے مبینہ دھاندلی کے خدشات پر کہا ہے کہ محض مفروضوں پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن کو خط میں کیمرے نہ لگانے اور 100 پولنگ سٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسروں کی مدد سے بوگس ووٹ ڈالنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہےکہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کرنے کا حکم دیا تھا

Shares: