بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے فٹنس سے متعلق اداکارہ کا جنون اور شوق دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر 53سالہ مادھوری ڈکشٹ نے انٹرنیشنل ورلڈ ہیلتھ ڈے والے دن اپنی ایکسرسائز کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ اس عمر میں بھی اداکارہ بالکل نوجوانوں کی طرح ورزش کرتی ہیں اور خود کو فٹ رکھے ہوئے ہیں-
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ جسم ، روح ، خوارک ،ذہنی سکون کےلئے—– آئیے صحتمند طرز زندگی کا عہد کریں-
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے کھانے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں پھل اور سلاد وغیرہ شامل تھا۔
مادھوری کی پوسٹ کو 3لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ سیکڑوں لوگوں نے انکی صحت اور فٹنس کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-