پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیبت کےلیے 189 کا مشکل ہدف دے دیا

0
65

جوہانسبرگ :پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیبت کےلیے 189 کا مشکل ہدف دے دیا ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 سکورکرکے پاکستان کوجیتنے کے لیے 189 کا مشکل ترین ہدف دے دیا ہے

 

جوہانسبرگ میں اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد محمد نواز نے 24 رنز بنانے والے جینمن ملان کو آوٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیا ،جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے ویہان لوبے کچھ خاص تاثر قائم کرنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنانے والے حسن علی کی وکٹ بن گئے۔

 

دو وکٹیں گرنے کے بعد ایڈن مرکرم اور کپتان ہنری کلاسن نے ٹیم کو سہارا دیا اور 62 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بڑے مجموعی تک رسائی کی راہ ہموار کی۔

مرکرم نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے جس کے بعد نواز نے وکٹوں کے عقب میں موجود رضوان کی مدد سے انہیں قابو کر لیا۔

کلاسن نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور عمدہ نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹ وین بلجون کے ساتھ 61 رنز کی ساجھے داری قائم کی، وہ 28 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں سے مزین 50 رنز بنانے کے بعد حسن کی وکٹ بنے۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے اور ایسا  محسوس ہوتا تھا کہ وہ باآسانی 200 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ارمان خاک میں ملا دیے۔

اننگز کے آخری اوور میں چھکے اور چوکے کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اس سے قبل جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے کیریئر کا 100واں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کو اس ٹی20 سیریز میں اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں کیونکہ ان کے بہترین کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے جا چکے ہیں جبکہ چند کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں۔

 

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، پیٹ وین بلجوئن، ویہان لوبے، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔

Leave a reply