لاہور:حمزہ کے بعد مریم بھی میدان میں آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’شاباش ڈسکہ، شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام، شاباش نوشین‘، تم نے آج ایک بار پھر’ووٹ کو عزت دو‘ کی جنگ جیتی۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا پر واضح ہوا کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا، جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے، جیت شیرکی ہی ہوگی۔

 

مریم نواز کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے، نوازشریف کا نظریہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی،جعلسازوں کی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سن لو عوام کیا کہہ رہے ہیں، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائےعوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا، اپنے انجام سے ڈرو۔مریم نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ووٹ پڑے گا وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

Shares: