شانگلہ میں افسوس ناک واقعہ

0
56

شانگلہ میں افسوس ناک واقعہ

باغی ٹی وی :شانگلہ میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے . اطلاعات کے مطابق شانگلہ کے علاقے پورن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

شانگلہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

پولیس کے مطابق جاں بحق چاروں افراد کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply