شازیہ مری کا مسلم لیک ن پر الزام،پی ڈی ایم میں کس نے پھٹ دلوائیں

کی سی ای سی کا اہم اجلاس میں شو کاز نوٹس پر بھی غور کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز اتوار11 اپریل کو بلاول ہائوس کراچی میں طلب کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دن ایک بجے بلاول ہائوس کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ کووڈ کی وجہ سے جو اراکین شرکت نہیں کرسکتے تھے وہ ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہو گئے۔
اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کر رہے ہیں۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہو رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سے ملکر اپنے ذاتی مفادات کے لیے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ اگر پی پی پی استعفے نہیں دیتی تو جے یو آئی اور ن لیگ مل کر استعفے دیں گے۔شاریہ مری نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی واضح کریں کہ وہ کب اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر شوکاز نوٹس کب جاری ہوگا؟۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بھی بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔

Comments are closed.