لاہور:پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق عین اس وقت جب جہانگیرخان ترین سخت مشکل میں دکھائی دیتے ہیں اس وقت پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرنے جہانگیرخان ترین کےساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق جاوید بدرنے جہانگیرخان ترین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیے جہانگیرخان ترین کی بڑی خدمات ہیں ، جاوید بدر نے مزید کہا کہ جہانگیر خان ترین پارٹی کااثاثہ ہیں

جاوید بدر نے کہا کہ جب بڑے بڑے مفاد پرست مشکل وقت پرجہانگیرخان ترین کا ساتھ چھوڑگئےہیں وہ جہانگیرخان ترین کے ساتھ کھڑے ہیں‌

ادھر لاہور سے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے حق میں فلکیس لگنی شروع ہوگئی لاہور کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر فلیکس آویزاں کردی گئی ہیں جن پرجہانگیرخان ترین کے ساتھ جاوید بدرنمایاں نظرآتے ہیں

Shares: