شازیہ عطا مری کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں کامیاب تمام عہدیداران کو مبارکباد

0
55

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں کامیاب تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
شازیہ مری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ صدر کے عہدے پر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری کے عہدے پر عاجز جمالی اور دیگر ممبران کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران صحافتی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Leave a reply