یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی تجویز مسترد
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے یوسف رضا گیلانی کی تجویز مسترد کردی۔پی پی کا سی ای سی اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کی تجویز دی۔سی ای سی اجلاس میں متفقہ طور پر یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کی اس تجویز کی مخالفت کی۔سی ای سی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پیپلز پارٹی کا ہے، اس کے بارے میں حتمی فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔