باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں، لاہور ہائیکورٹ میں نیب نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مریم نواز کو گرفتار ہی نہیں کرنا چاہتے۔ نیب کے بیان کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ گرفتاری درکار ہو تو نیب 10 روز قبل تحریری طور پر وجوہات بتائے گا ،عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹا دی

مریم نواز نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا تھا کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے مریم نواز نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی ،مریم نواز نے جواب میں یہ بھی کہا کہ بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں

واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے طلب کیا تھا، نیب پیشی کے لئے پی ڈی ایم نے مریم نواز کے ساتھ جانے کا اعلان کیا تھا تا ہم نیب نے پیشی سے ایک روز قبل مریم کی پیشی کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وجہ سے پیشی منسوخ کر رہے ہیں جلد دوبارہ طلبی ہو گی، مریم نواز نے پیشی سے قبل گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت آج نمٹا دی ہے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

واضح رہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز تھی ، اب صحتیابی کے بعد وہ پہلی بار عدالت پیش ہوئی ہیں

Shares: