پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلاول ہاؤس میں آج دوسرے روز بھی اجلاس ​سی ای سی اجلاس میں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے ملکی معیشت پر اثرات اور اسٹیٹ بینک آرڈیننس کے حوالے سے مؤقف پر غور کیا جائے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کشمیر پر پی ٹی آئی کی کنفیوژڈ پالیسی پر ردعمل کے لئے حکمت عملی طے کی جاے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے آج کے اجلاس کے حوالے سے سی ای سی کے شرکاء کی گائیڈلائنز وزیراعلی سندھ کو دے دی گئیں. ​پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز کے معاملے پر مؤقف کو حتمی شکل دینے پر گفتگو ہوگی۔ ​سی ای سی اجلاس میں مستقبل میں حکومت مخالف مہم کے لائحہ عمل کو بھی حتمی شکل دی گی۔

Shares: