2021 کوسماعت کا سال منانے کے حوالے سے ہیئرنگ ایڈ کیمپ کے انعقاد کاسلسلہ جاری

0
44

ڈاکٹر عیسی لیبارٹری ، تاج ویلفیئر ٹرسٹ اور روٹری کلب کے تحت 2021 کو سماعت کا سال منانے کے حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں ہیئرنگ ایڈ کیمپ کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اتوار 10 اپریل کو عیسی لیب کورنگی برانچ میں مفت ہیئرنگ ایڈ کیمپ لگایا گیا جس میں درجنوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما معظم ، اسد مجاہد ، ہارون خٹک ، رائو محمد قاسم اور روٹری کلب کے صدر نعمان صفدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آج بروز منگل 13 اپریل عیسی لیب قائد آباد برانچ میں بھی ہیئر ایند کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں معروف آڈیالوجسٹ شاہد اختر راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت کی مدد اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے عوام کو سماعت کے مسائل سے چھٹکارا دلایا جا سکتا ہے ۔ اسد مجاہد نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں سماعت کے حوالے کام کرناچاہتی ہے ۔ رائو محمد قاسم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وڑن ترقی ہے اگر سماعت کے مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی کا خواب پورا نہ ہو پائے گا ۔ نعمان صفدر نے کہا کہ زکواة کے مستحق افراد کی سماعت کی بحالی کے لئے مل کر کام کرینگے ۔

Leave a reply