ایرانی ایٹمی پلانٹ میں دھماکہ اسرائیل کا کام یا کچھ اور مسئلہ اہم خبر آگئی

باغی ٹی وی : ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری نے جوہری پلانٹ کے تحفظ بارے اہم نکشاف کردیا ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں نطنز نامی جوہری پلانٹ میں آتش زدگی ریاستی اداروں کی باہمی رسا کشی کا نتیجہ ہے۔ اسحاق جہانگیر نے کہنا تھا اداروں کے درمیان جاری باہمی محاذ آرائی جوہری پلانٹ میں آتش زدگی اور اسے نقصان پہنچانے کا باعث بنی۔

اسحاق جہانگیری کے بیان سے قبل ایران کے دیگر ذمہ داران نطنز جوہری پلانٹ میں آتش زدگی کی تصدیق کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ آتش زدگی سے جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ اداروں کے اندرونی اختلافات جوہری تنصیب نطنز کی سیکیورٹی میں لاپرواہی کا باعث بنے اور اس کے نتیجے میں نطنز پلانٹ پر حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران کے نطنز جوہری مرکز پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے تاہم ایرانی حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان یا تابکاری کااخراج نہیں ہوا۔

ترجمان ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن بہروزکمال واندی کے مطابق نطنز جوہری تنصیب کے پاور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر روحانی نے گذشتہ ہفتےکو جوہری تنصیب میں نئے سینٹری فیوجز کا افتتاح کیا تھا۔

سربراہ ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن علی اکبرصالحی کے مطابق جوہری تنصیب کو سبوتاژ اور جوہری دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا، واقعےکی شدید مذمت کرتےہیں، عالمی برادری اور آئی اےای اےکو جوہری دہشت گری سے نمٹنےکی ضرورت ہے

Shares: