مشہور امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے مختلف شعبہ جات میں ’30 انڈر 30‘ کی عمر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی مختلف خطوں کی یورپی فہرست جاری کردی جس میں 2 پاکستانی نژاد لڑکیوں سمیت متعدد مسلمان لڑکیاں اور لڑکے بھی شامل ہیں۔
باغی ٹی وی : فوربز کی یورپی فہرست میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، سوشل امپیکٹ اور گیمز سمیت دیگر شعبوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 30 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا۔
’فوربز 30 انڈر 30‘ کی یورپی فہرست میں پاکستانی نژاد شیف زہرا خان بھی شامل ہیں، جو لندن میں اپنا کیفے چلاتی ہیں زہرا خان دو بچوں کی ماں بھی ہیں اور انہوں نے اپنے کیفے کو چلانے کے لیے تمام خواتین ملازمین رکھی ہوئی ہیں۔
زہرا خان کے کیفے پر 30 خواتین کل وقتی ملازمت کرتی ہیں اور ان کے کیفے پر نہ صرف روایتی کھانے دستیاب ہوتے ہیں بلکہ ان کے کیفے پر مختلف خطوں کے کھانے بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
فوربز کی فہرست میں زہرا خان کو ’ریٹیل ای کامرس‘ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں لندن میں اپنا کیفے کامیابی سے چلانے کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد سے انہیں 150سے زائد فرنچائزز کی جانب سے ساتھ کام کرنے کی آفرزموصول ہورہی ہیں پورے یورپ مڈل ایسٹ یہاں تک کہ پاکستان سے بھی-
مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے زہر ا نے بتایا کہ تھوڑا جلدی سٹارٹ لے لیا تھا اور میرے والدین نے بھی اس حوالے سے بہت سپورٹ کیا کیونکہ میرا خواب تھا کافی شاپ اور بیکری شاپ کھولنا-
انہوں نے کہا کہ والدہ ڈاکٹر ہیں اور وہ مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں اسی لئے یونیورسٹی تک ڈاکٹری پڑھی ہے اور پھر انہیں کنوینس کیا کہ مجھے یہ پڑھنے دیں اور پھر لندن میں کلنری میں تعلیم اور ٹریننگ مکمل کر کے سائٹس ڈھونڈیں اور دو ڈھائی سال پہلے جیم اسٹریٹ میں سائٹ ملی اور وہاں پر میں نے اپنا کافی شاپ ،فیا ، کھولا-
انہوں نے بتایا کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو اس کا نام صوفیہ رکھا تو بیٹی کے نام سے ہی اپناکافی شاپ کھولا کیونکہ بیٹی میرا لکی چارم ہے پھر آہستہ آہستہ ہم نے اپنے اس کام کو وسیع کیا-
زہرہ نے بتایا چونکہ آج کل کی جنریشن کا فوکس انسٹاگرام پر ہے تو ہم نے اپنا مینیو انسٹاگرام ایبل کلر فل ڈیزائن کیا اور ہماری ڈیشز میں بہت محنت ہوتی ہے اس کو ایک چھوٹاسی آرٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے اس وجہ سے ہمیں پاپولیرٹی ملی اور لوگ ابھی تک ،فیا ، کے برنچ مینیو اور ڈیشز کے متعلق بات کرتے ہیں-
انہوں نے بتایا کہ ان کے کیفے میں بننے والی ڈیشنز میں وہ آرگینک کلرز اور آرگینک اجزاء استعمال کرتے ہیں –
زہرا کے مطابق نہ صرف ان کے کیفے میں اچھی اچھی ڈیشز بنتی ہیں بلکہ وہ اپنی بیکری پراڈکٹس بھی خود بناتے ہیں اور علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیفے کے نام سے چیرٹی بھی کھول رکھا ہے-
زہرا خان نے نوجوان نسل کو دیئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ جو آپ کا خواب ہے اور جو بھی آپ کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کرو چاہے معاشرہ اس کے خلاف ہی ہو انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شیف بننا تو مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اپنے والدین سے بھی فیملی میں بھی لوگوں سے تو آپ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں اس کو ضرور کریں اور پوری محنت سے کرو تا کہ آپ کو بعد میں پچھتاوا نہ ہو کہ آپ یہ کر سکتے تھے کیوں نہیں کیا-