سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چھٹہ نے راکھنی کے دورہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چھٹہ نے کہا ہے کہ کو ہ سلیمان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں ۔جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کو ہ سلیمان کے دور افتادہ مقام راکھنی کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ آصف رﺅف اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پانی کی جاری سکیموں کو فوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ان سکیموں کو فعال اور مربوط رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔دیگر علاقوں میں بھی صاف پانی کی سکیموں کو جلد شروع کیا جائے گا۔

Comments are closed.