علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر علامہ ناظر عباس نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رضوی کا قصور کیا تھا ؟انھوں نے صرف ناموسِ رسالت کی توہین کرنے والے چند ممالک سے بائکاٹ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔جبکہ یہ مطالبہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتِ پر امن طریقے سے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر توہین رسالت کے خلاف آواز بلند کرنا جرم ہے تو میں بھی اسی جرم کا مرتکب ھوں اس وقت ملک کے حالات ویسے ہی کشیدہ ہیں۔ادھر خانزادہ دھرنا دیئے بیٹھےہیں تو دوسری طرف آپ کسی کو گھر سے اٹھا لیتے ہو تیسری طرف آپ کسی کو راستے سے گرفتار کر لیتے ہو۔انھوں نے حکومت کے اس عمل پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی کو فورا رہا کیا جائے ورنہ ملک کے حالات مزید کشیدگی کی طرف جائیں گے۔

Shares: