باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 135 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
Statistics 14th April 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,092
Positive Cases: 4681
Positivity % : 9.73%
Deaths : 135— NFRCC (@NFRCCofficial) April 13, 2021
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 681 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.73 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 32ہزار601 ہو چکی ہے۔








