بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی منگنی کی خبریں اچانک ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

باغی ٹی وی : ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں ملائکہ اروڑا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہیں ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے انگوٹھی بھی اُسی اُنگلی میں پہنی ہوئی ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ انگوٹھی ایک خواب کی مانند ہے مجھے اس انگوٹھی سے بہت محبت ہے خوشی کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے-

ملائکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس انگوٹھی کو تیار کرنے والے برانڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں منگنی کی بہت ہی اچھی انگوٹھیاں موجود ہیں۔

اداکارہ نے لکھا آپ اس کمپنی سے اپنی انگوٹھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنوا سکتے ہیں۔کیا یہ دلچسپ نہیں ؟

بھارتی میڈیا کے مطابق تصویروں میں ملائکہ کی تیسری انگلی میں جگمگاتی انگوٹھی دیکھ کر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ در اصل ملائیکہ نے جیولری برانڈ کی تشہیر کے لئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

بعد ازاں بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ایک اور تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں پر بیٹھے موبائل میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا کہ گھر سے کام کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ-

Shares: